اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عالمی سوئمنگ چیمپئین شپ میں شریک پاکستانی پیراک تاحال لاپتہ

16 1

کراچی: عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ پہنچ کرغائب ہونے والے پاکستانی پیراک کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔
کوہسار نیوز کےمطابق بڈاپسٹ میں 17 جون سے شروع ہونے والی 19 ویں فینا ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جانے والی چار رکنی قومی ٹیم کے رکن 22سالہ فیضان اکبر لاپتہ ہیں، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والےچار مرتبہ کے قومی چیمپیئن18 جون کو اپنے ہوٹل کے کمرے میں پہنچنے کے بعد غائب ہوگئے تھے۔
سیلف فنانس کی بنیاد پر عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جانے والے فیضان اکبر کو سو میٹر بیک اسٹروک کے مقابلے میں شرکت کرنا تھی مگر وہ مقابلے سے قبل ہی غائب ہوگئے،ذرائع کے مطابق فیضان کسی دوسرے یورپی ملک چلے گئے ہیں۔
دوسری جانب کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی دستے میں شامل فیضان اکبر کا نام خارج کر دیا گیا ہے، قومی پیراک نے روانگی سے قبل انڈر ٹیکنگ دی تھی جس کے تحت واپس وطن نہ لوٹنے پر اہل خانہ کو 9ہزار ایک سو یوروادا کرنے ہونگے۔
پاکستان سوئمنگ فیڈریشن نے رابطے کے باوجوداس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481