اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ایس ایل کی سربراہی سنبھالنے کیلیے دوڑ شروع

psl

کراچی: پی ایس ایل کی سربراہی سنبھالنے کیلیے دوڑ شروع ہو گئی جب کہ پی سی بی نے ڈائریکٹر کا عہدہ مشتہر کر دیا۔
پی ایس ایل فرنچائزز کافی عرصے سے الگ کمپنی کا مطالبہ کر رہی ہیں مگر پی سی بی اس پر توجہ نہیں دیتا، موجودہ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے رواں برس بطور ایونٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دی تھیں، ٹیم مالکان چاہتے ہیں کہ انھیں مستقل طور پر یہ عہدہ سونپ دیا جائے، بیشتر ان کے ساتھ کام کرنے میں مطمئن ہیں،البتہ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ قوانین کے تحت بغیر اشتہار کسی کا مستقل تقرر ممکن نہیں ہوگا،۔
فرنچائزز نے یہ تک پیشکش کر دی کہ وہ مشترکہ طور پر سلمان نصیر کو تنخواہ بھی ادا کرنے کو تیار ہیں،البتہ بورڈ کے مطابق ایسا ممکن نہیں، اپنے ملازمین کی تنخواہ وہی ادا کر سکتا ہے،دلچسپ بات یہ ہے کہ سلمان کی طوفانی رفتار سے ترقیوں اور تنخواہ میں متواتر اضافوں کا آڈٹ رپورٹ میں بھی ذکر آ چکا مگر اس کا انھیں کوئی فرق نہیں پڑا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481