اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بی جے پی نے ملکی صدر کیلیے ایک قبائلی خاتون کو امیدوار نامزد کردیا

bjp

نئی دہلی: حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہندوستان کے نئے صدر کے لیے ہونے والے انتخاب میں دروپدی مرمو کو اپنا امیدوار نامزد کردیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے صدارتی الیکشن کے لیے جھاڑکھنڈ کی سابق گورنر اور بی جے کی سرگرم رکن دروپدی مرمو کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ دروپدی مرمو کا تعلق اوڈیشہ سے اور وہ بی جے پی کے سیاسی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی مشترکہ امیدوار ہیں۔
بھارتی پارلیمان اور ریاستی اسمبلیوں میں بی جے پی اراکین کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا قومی امکان ہے کہ دروپدی مرمو صدر منتخب ہوجائیں گی۔ اگر وہ کامیاب ہوگئیں تو ملک کی پہلی قبائلی اور دوسری خاتون صدر ہوں گی۔ بھارت کی پہلی خاتون صدر کانگریس کی پرتبھا پاٹل تھیں۔
بی جے پی کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کا مقابلہ اپوزیشن کے امیدوار سابق وفاقی وزیر یشونت سنہا سے ہوگا۔ موجودہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے عہدے کی مدت 25 جولائی کو پوری ہو رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481