اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مصر کی مسجد میں گانا اور رقص کی ویڈیو بنانے والے 3 نوجوان گرفتار

egypt

قاہرہ: پولیس نے مسجد میں گانا اور رقص کی ویڈیو بنانے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی میں اور اس مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جسے ویڈیو میں مائیکروفون کے ساتھ رقص کرتے، چھلانگ لگاتے اور گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
استغاثہ نے بتایا کہ اس ویڈیو کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ’ایک شخص کو مائیکروفون میں گاتے ہوئے اور مسجد کے اندر رقص کرتے دکھایا گیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ گانا گانے والے، اس کی ویڈیو بنانے والے اور رقص کرنے والو کو گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ زیر حراست ملزمان کو ’دہشت گردی‘ اور ’غلط معلومات پھیلانے‘ کے الزامات کا سامنا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481