اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قطر کا ’حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ دنیا کا بہترین ہوائی اڈا قرار

15 1

دوحہ: خلیجی ریاست قطر کے عالمی ہوائی اڈے نے دنیا کے سب سے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
اسکائی ٹریکس نامی ایئرلائن کنسلٹنگ گروپ نے 2022 کے لیے دنیا کے بہترین ائیر پورٹس کی سالانہ فہرست جاری کی ہے جس میں پہلی پوزیشن ایک مرتبہ پھر قطری دارالحکومت دوحہ کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے حاصل کی ہے۔
سال 2021 میں بھی دوحہ کا حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ فہرست میں پہلے نمبر آیا تھا۔
دنیا کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست ٹرمینل لے آؤٹ، وائی فائی کی دستیابی اور ریسٹورنٹس وغیرہ کے حوالے سے دی گئی عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جاتی ہے۔
دنیا کے ساڑھے پانچ سو انٹرنیشنل ایئرپورٹس میں سے 5 سب سے بہترین ائیر پورٹس کا تعلق ایشیا سے ہے جب کہ دیگر پانچ یورپی ہیں۔
فہرست کے مطابق حماد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے بعد دوسرا نمبر ٹوکیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نام رہا۔
پیرس کا چارلس ڈیگال ائیر پورٹ چھٹے نمبر پر رہا جس کے بعد جرمنی کا میونخ ائیر پورٹ 7 واں بہترین ہوائی اڈہ قرار پایا۔
استنبول ائیر پورٹ 8 ویں، زیورخ ائیر پورٹ 9 ویں اور جاپان کا کانسائی ائیرپورٹ 10 ویں نمبر پر رہا جب کہ امریکا کا کوئی ایئرپورٹ فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481