اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ساتھ ایکشن میں لانے کی تیاریاں

25

پاکستان اور بھارت کے اسٹار کرکٹرز کو اگلے سال ایک ساتھ ایکشن میں لانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔
فوبرز میڈیا کے مطابق اگلے سال ایفرو ایشیا کرکٹ کپ کرانے کی تجویز زیر غور ہے، جس میں افریقہ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان مقابلے شیڈول کیے جاسکتے ہیں، ان مقابلوں میں شاہین شاہ افریدی، محمد رضوان، بابر اعظم، روہت شرما، ویرات کوہلی کو ایک ہی ٹیم کا حصہ بنانے تجویز زیر غور ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایفرو ایشیا کپ کے حوالے سے کوئی تجویز یا پلان ہمارے سامنے نہیں آیا ہے تاہم اس حوالے سے میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو 10 وکٹوں کی کراری ہار کے بعد بھارتی بورڈ اور ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے جبکہ شائقینِ کرکٹ طویل عرصے سے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں ایک ساتھ کھیلتا دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481