اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر اعظم حسینہ واجد کی خواہش پر تمیم اقبال کی واپسی

وزیر اعظم حسینہ واجد کی خواہش پر تمیم اقبال کی واپسی

بنگلادیش کی ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے وزیر اعظم حسینہ واجد کی خواہش پر ورلڈکپ تک ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
بنگلادیش کی مقامی میڈیا کے مطابق تمیم اقبال کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد وزیراعظم شیخ حسینہ واجد

نے انہیں ملاقات کے لیے بلایا اور ریٹائرمنٹ سے دستبرادار ہونے پر قائل کیا۔

یہ بھی پڑھیں چیف سلیکٹر ہارون رشید کرکٹ بورڈ کے تمام عہدوں سے فارغ

وزیراعظم نے تمیم اقبال سے ایشیا کپ اور ورلڈکپ تک ٹیم کی قیادت کرنے کی سفارش کی،

جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کردی۔

وزیر اعظم حسینہ واجد کی خواہش پر تمیم اقبال کی واپسی

وزیر اعظم حسینہ واجد کی خواہش پر تمیم اقبال کی واپسی

مقامی میڈیا سے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم حسینہ واجد کی سفارش پر تمیم اقبال نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا

اور وہ اب ورلڈکپ تک بنگلادیش کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے ہنگامی پریس کانفرنس میں

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور اس دوران وہ جذباتی ہوگئے تھے۔
ورلڈکپ سے صرف 3 ماہ پہلے بنگالی اوپنر نے کرکٹ کو خیر باد کہنے کے اعلان پر دنیائے کرکٹ کو بہت زیادہ حیرانی تھی۔
تمیم اقبال نے بطور کپتان 37 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سے 21 میں کامیابی پائی

جبکہ 2017 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میں بھی قیادت کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481