Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فواد عالم نے پاکستان کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

فواد عالم نے پاکستان کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سٹائلش بلے باز فواد عالم نے پاکستان کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ۔

فواد عالم نے پاکستان کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

فواد عالم نے پاکستان کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فواد عالم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپنی راہیں جدا کرلیں،

قومی کرکٹر اب امریکی لیگ کے ساتھ اپنے کیریئر کو آگے بڑھائیں گے،کرکٹ سے متعلق خبریں شائع کرنے والے ویب سائٹ ‘کرک بز’ کے مطابق فواد عالم نے پاکستان کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، وہ اب ’’شکاگو کنگز مین‘‘ نامی امریکی لیگ میں ایک مقامی کرکٹر کی حیثیت سے کھیلیں گے۔

ایک صحافی کی جانب سے اس سے متعلق ٹویٹ بھی کیا گیا ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ فواد عالم امریکا میں پہلے سے مقیم سابق پاکستانی کھلاڑی سمی اسلم، حماد اعظم، سیف بدر، احسان عادل، سعد علی، مختار احمد اور نعمان انور کے ہمراہ امریکی کرکٹ لیگز میں پر فارمز کریں گے
خیال رہے کہ فواد عالم نے 2007 میں پاکستان کرکٹ کیلئے وائٹ بال ڈیبیو کیا تھا ،

جس میں انہوں نے سنچری سکور کی جس کے صرف 2 میچز بعد ہی انہیں 2009 میں ہی ڈراپ کر دیا گیا،

ڈومیسٹک کرکٹ میں 55 کی اوسط سے رنز بنانے کے باوجود انہوں نے 11 سال کے وقفے کے بعد اپنا اگلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔

فواد عالم 2020 میں اپنے کیریئر کو نئی زندگی ملنے کے بعد مختصر مدت کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بنے۔ انہوں نے واپسی کے بعد اپنے تیسرے ہی میچ میں نیوزی لینڈ میں سنچری بنا کر اپنے انتخاب کی تصدیق کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481