روس نے بھارت پر امریکی ٹیرف دھمکی مسترد کردی
روسی حکومت کے دفتر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم ایسے بیانات کو درست نہیں
سمجھتے۔ روس کا مؤقف واضح ہے کہ کسی بھی خودمختار ملک کو اپنے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعاون کے لیے شراکت داروں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کا عام انتخابات کا اعلان
انہوں نے کہا کہ کس سے کس قسم کی تجارت کرنی ہے۔ اور کس سے نہیں کرنی۔ اس کا فیصلہ بھارت خود کرے گا۔ کسی تیسرے ملک کو اپنی مرضی مسلط نہیں کرنا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ ہر ملک کی طرح بھارت کو بھی توانائی اور فوجی ہتھیاروں سمیت کسی بھی چیز کی خریداری کے لیے قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے جہاں سے مالی فائدہ ہو وہاں سے خریداری کرے گا۔
