تمام سیاستدان الیکشن سے پہلے حفاظتی ضمانت کرا لیں،پرویز الہی کا مشورہ
اٹک جیل میں قید تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی نے سیاست دانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو حالات چل رہے ہیں اس میں سب کو الیکشن سے پہلے اپنی اپنی حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے ۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ انہیں جیل کا کھانا دیا جا رہا ہے جس سے طبیعت خراب ہوتی ہے ۔
پہلے ڈاکٹر کی سہولت حاصل تھی اب انہیں اس میں بھی مسائل نظر اتے ہیں۔مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ اس صورتحال کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد کر دیا
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج مہنگائی سے عام آدمی ختم ہوچکا ہے ۔
پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات نہ ہونے سے ملک کا نظام رکا ہوا ہے،۔
ایک صحافی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے انتخابات سے قبل ان کی رہائی کے
حوالے سے پوچھا جس پر پرویزالٰہی نے کہا کہ میری رہائی کی بات اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں نوازشریف کو نام لے کر حملے نہیں کرنے چاہئیں،جہانگیر ترین
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پرکچھ نہیں کہہ سکتا،
چوہدری شجاعت سے دوبارہ ملاقات ہوئی۔
ایک سوال کے جواب میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سننے میں یہ بھی آرہا ہے
کہ نوازشریف کی ملک واپسی کی تاریخ بدل رہی ہے، نوازشریف تو خود بھی بدل سا گیا ہے۔
