چترال سے رکنِ قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی نااہل قرار
این اے ون چترال سے رکنِ قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عبداللطیف چترالی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔ عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
عبداللطیف چترالی کو 9 مئی کے واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی کے شواہد منظرعام پر آگئے
الیکشن کمیشن نے عبداللطیف چترالی کی نااہلی پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
فیصلہ سنانے کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال کی نشست خالی قرار دے دی۔
