گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت میں اسکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں میں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔میٹرک کے امتحان میں گرلز ہائی سکول اندر سیری کے ناقص نتائج
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 28 تا 31 جولائی کے دوران کشمیر میں مظفر آباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں جاں بحق افراد کیلئے 1، 1 کروڑ کا اعلان
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں بارش اور گلیشئرز پگھلنے سے دریائے چترال کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
