Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بہو کی قاتل صغریٰ نے بھارتی فلموں سے متاثر ہو کر واردات کی

7dc5c633 0347 4fa8 affe f064f53a506d 1
 ڈسکہ میں ساس صغریٰ نے بھارتی فلموں سے متاثر ہو کر بہو کو قتل کیا، قاتل ساس صغریٰ نے زارا کو قتل کرنے کا طریقہ انڈین فلموں سے سیکھا۔ جبکہ لاش کے ٹکڑے کرنے کے 10 ہزار روپے دیئے، کام کے بعد مزید 5 ہزار ادا کئےگئے۔
کس کے حوالے سے موصولہ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں سگی خالہ کے ہاتھوں بہو کے لرزہ خیزقتل کی تحقیقات کے دوران پولیس نے  سی سی ٹی وی حاصل کرلی ہے۔  تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ  قتل کرنے کا طریقہ ، آلہ قتل کیا ہوگا، قتل کس وقت کیا جائے گا، اور لاش کیسے ٹھکانے لگائی جائے، یہ سب پلاننگ انڈین فلمیں دیکھ کر کی تھی۔
تحقیات کے مطابق واردات کے وقت مقتولہ زارا کا دو سال کا بیٹا کمرےمیں ہی تھا، جب اس کی دادی اور پھوپھی نے ماں کو قتل کرکے ٹکڑے کئے ، بچہ خونی واردات دیکھ کر روتا رہا، چپ نہ ہوا تو پھوپھی اس کو باہر لے گئی۔ عبداللہ اور نوید نے لاش کے ٹکڑے دو بوریوں میں ڈال کرنہر میں پھینک دیئے اور قتل کے بعد گھر کا فرش دھویا گیا اور ثبوت مٹانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے 7 ماہ کی حاملہ بہو کے قتل کی تحقیقات کا دائرہ بڑھادیا اور علاقے کی مزید سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلیں۔
c9763e27 4b86 46d1 91b9 9e5a0ab6013a 1
ملزم نوید نے انکشاف کیا کہ اسے لاش کے ٹکڑے کرانے کے 10 ہزار روپے دیئے گئے۔ چھری اور ٹوکا دو ہزار روپے میں خریداگیا، خریداری کے بعد ساس اور سہولت کار نے گول گپے کھائے اور کولڈ ڈرنک پی۔ پولیس نے کہا کہ سہولت کار نوید کو لانے کیلئےگلی کے بجائےہمسائےکاگھراستعمال کیاگیا، گلی میں لگے سی سی ٹی وی سے بچنے کیلئے مین گیٹ میں کرنٹ کا بہانہ کیاگیا۔ حکام کا یہ بھی بتانا تھا کہ سہولت کارنوید جمعہ کی شام آیااوررات کوپلاننگ کی ،نویداورمقتولہ کی ساس نےہفتےکوٹوکا،چھری خریدااوراتوارکوقتل کیا، تمام ویڈیوزفوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کیلئے فرانزک لیب بھجوائی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کےڈی وی آرقبضےمیں لے لیے ہیں ، جس سے مزیدشواہدملنےکاامکان ہے۔ یاد رہے قتل کے بعد دو سال کے بچے کی ماں سات ماہ کی حاملہ زارا کی لاش کے ٹکڑے کیے اور دھڑ سے سرا لگ کرکے چولہے پر جلا کر ناقابل شناخت بنایا تھا اور لاش کے ٹکڑے دو بوریوں میں بند کرکے نہر میں پھینک دیے۔
بہو قتل


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481