Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے سفید جوگرز کے باعث گرفتار

بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے سفید جوگرز کے باعث گرفتار

 

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید جوگرز‘ کے باعث گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم سے لوٹی گئی رقم اور بینک ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ، نقدی سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم کو پولیس نے تحقیقی اور ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے گرفتار کیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد نے پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران بینک ڈکیتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے پنجاب کے شہر سرگودھا سے گرفتار کر لیا ہے۔خصوصی طور پر اس ملزم کی گرفتاری کے لیے تشکیل دی گئی ،پولیس اہلکار کا کہناتھا کہ ملزم اپنے سفید جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا۔

تفتیشی ٹیم کے مذکورہ رکن نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کا شبہ تھا کہ ملزم اسلام آباد کے آس پاس موجود کسی کچی بستی میں مقیم ہے۔ اس کے بعد مختلف بستیوں کا جائزہ لیا گیا۔ گولڑہ کی کچی آبادی میں ایسے مکانات کا جائزہ لیا گیا جن کے دروازوں پر تالے پڑے ہوئے تھے۔ ایک ایسے ہی گھر کا تالہ توڑا گیا تو پولیس اہلکاروں نے بالکل ویسے سفید رنگ کے جوگرز دیکھے جیسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم نے واردات کے دوران پہن رکھے تھے۔

جے آئی ٹی رکن نے بتایا کہ اسی گھر میں ایک اور کمرے کے دروازے پر بھی تالہ لگا ہوا تھا جو کوشش کے باوجود پولیس اہلکاروں سے نہیں ٹوٹا۔ بعد میں پولیس اہلکاروں نے اس تالے کو توڑ کر واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا۔ ساتھ ہی وارداتوں میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف بھی موجود تھی۔پولیس کے مطابق اس مکان کے مالک کو حراست میں لیا گیا جس نے بتایا کہ یہ مکان اس نے کرایے پر کسی کو دیا تھا۔ پولیس نے کرایہ پر مکان لینے والے کو پکڑا تو پتہ چلا کہ یہ مکان آٹھ ہزار روپے ماہانہ پر کسی اور کو کرائے پر دے دیا گیا تھا جو سرگودھا کا رہائشی ہے۔ وہی شخص ملزم تھا۔

اسلام آباد کے ڈی آئی جی آپریشنز علی رضا نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دنوں اسلام آباد میں بینک ڈکیتی کی مختلف وارداتیں ہوئیں، الحمد اللہ ڈاکو کو گرفتار کرلیا ہے، ڈاکو سے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی علی رضا نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری میں سی ٹی ڈی اور سی آئی اے نے دن رات کام کیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیکنالوجی اور جدید ذرائع بروئے کار لائے گئے، ملزم کا تعلق سرگودھا سے ہے اور اس کی عمر 24 سال ہے، یہ ڈاکو اسلام آباد میں پچھلے 4 سال سے الیکٹریشن کا کام کرتا تھا اور اسلام آباد کی گلیوں سے واقف تھا۔ڈی آئی جی علی رضا نے کہا کہ ملزم ان پڑھ، نفسیاتی اور فلموں سے متاثر معلوم ہوتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481