Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم

اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم

رج ٹاؤن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، اسکاٹش ٹیم نے 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنائے۔ بارش کے باعث میچ کو 10، 10 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔

اس سے قبل میچ کو پاکستانی وقت کے مطابق میچ 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا۔
اسکاٹ لینڈ کی اننگز کے دوران بارش کی مداخلت پر ایک بار پھر میچ روکنا پڑا۔ میچ روکے جانے سے قبل اسکاٹ لینڈ نے 6.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنائے تھے۔

بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسکاٹ لینڈ نے 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 91 رنز کا ہدف دیا۔ آئرلینڈ کی طرف سے مائیکل جونز نے 45 اور جارج منسی نے 41 رنز بنائے۔

پہلی اننگز مکمل ہونے کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس پر میچ کو بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481