اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے یہ اعلان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا فائنل جیتنے کے بعد کیا، پوسٹ میچ پریزنٹیشن کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ انکا بھارت کی طرف سے آخری ٹی ٹوئنٹی ہے۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کےلیے میرا آخری ٹی ٹوئنٹی تھا۔ ہم سب یہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے تھے، اس بات میں کوئی شک نہیں تھا کہ یہ میرا آخری ورلڈکپ ہوگا۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ نئی نسل کےلیے جگہ چھوڑی جائے، امید ہے کچھ اچھے پلیئرز ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 1292 رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

انہوں نے 2012، 2014، 2016، 2021، 2022 اور 2024 ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔

علاوہ ازیں وہ 2014 اور 2016 میں مسلسل دو مرتبہ پلیئر آف دا ٹورنامنٹ بھی رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481