Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

” غزل "

Screenshot 20240318 045940 1

غزل

موت کے اِس کھیل میں گَر زندگی شامل نہ ہو
پھر کسی قیمت پہ اِس میں آدمی شامل نہ ہو

اپنے ہونے کا مجھے بھی لُطف اُٹھانے دے ذرا
میرے ہونے میں کسی صُورت ابھی شامل نہ ہو

قِصّہ گَو نے چھیڑ دی ہے پھر کہانی دیو کی
نَنھّے بچّوں کی دُعا ہے اب پَری شامل نہ ہو

آرزُو پُوری نہ ہو تو دل بُرا مَت کیجیے
وقت کے چَکّر میں شاید یہ گھڑی شامل نہ ہو

کَینوَس پر ایسا اِک مَنطر بنانا ہے مُجھے
رنگ تو شامل ہوں جس میں، روشنی شامل نہ ہو

گو تَصوّر میں سہی اُس در پہ میں پہنچا تو ہوں
کیسے مُمکن ہے کہ میری حاضری شامل نہ ہو

دیکھ اِس نام آوری کی دوڑ میں کاشف حسین
کَل بھی تُو شامل نہیں تھا، آج بھی شامل نہ ہو

کاشف حسین غائر 

کراچی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481