Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی اسکواڈ انچارچ ساتھی سمیت قتل

وزیراعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی اسکواڈ انچارچ ساتھی سمیت قتل

 

پشاور: درگئی کے علاقے ہریان کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی اسکواڈ انچارچ وکیل خان کو ساتھی سمیت قتل کردیا جبکہ واقعہ میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ ضلع مالاکنڈ کے نواحی علاقے ہریان کوٹ میں اس وقت پیش آیا جب انسپکٹر وکیل خان اپنے ساتھی اور بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

واقعہ کے بعد مالاکنڈ لیویز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے۔ ہریان کوٹ کے مقامی لوگوں نے واقعہ کے خلاف درگئی بازار میں احتجاج کیا اور نعرے لگائے مظآہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکیل خان کے بھائی مالاکنڈ لیویز کے صوبیدار(ر) سعیداللہ صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے اور انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481