ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم یو اے ای سے کراچی ائیرپورٹ پہنچا تھا،ملزم عدنان سنگین جرائم میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔
یہ بھی پڑھیں راولپنڈی،میٹرو بس میں چوریاں کرنے کے الزام میں3 خواتین کو گرفتار
ملزم کیخلاف قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا،ملزم کے خلاف سال 2022 میں بورے والا پولیس اسٹیشن وہاڑی میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق ملزم کو انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل ہونے پر گرفتار کیا گیا،ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔
