Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راز اندر ہی سموتا تو سمندر ہوتا

f25fadd2 7d00 4693 b118 0dfe65df366b jpg

غزل۔۔۔۔۔۔۔۔شاہد ذکی

راز اندر ہی سموتا تو سمندر ہوتا
دل کوئی روز نہ روتا تو سمندر ہوتا

تیری ضد نے تجھے تالاب بنا رکھا ہے
تو مِرے پاؤں بھگوتا تو سمندر ہوتا

میں وہ دریا ہوں جو آہستہ روی میں سوکھا
میں اگر سُست نہ ہوتا تو سمندر ہوتا

کر گئی جھیل مجھے امن پسندی میری
بستیاں میں بھی ڈبوتا تو سمندر ہوتا

ہار کر چشمۂ خوابیدہ تہِ سنگِ کراں
اور کچھ دیر نہ سوتا تو سمندر ہوتا

یہ بگولے یہ مد و جزر مِری مٹّی کا
میں اگر دشت نہ ہوتا تو سمندر ہوتا

آبِ شفاف لیے یہ جو کنواں ہے شاہد
داغ دو چار کے دھوتا تو سمندر ہوتا۔۔۔

شاہد ذکی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481