وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بشیر میمن مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے جبکہ چیف آرگنائزر مریم نواز نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال
کے لیے سندھ میں 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔
یہ بھی پڑھیں آشوب چشم وباء کی شکل اختیار کر گیا، 10 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
ن لیگ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق بشیر میمن کو نواز شریف کے
استقبال کے لیے سندھ استقبالیہ کمیٹی کا کنوینر مقر کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں نئی حلقہ بندیوں سے سردار مہتاب اورمرتضٰی جاوید پھر آمنے سامنے
پارٹی نوٹیفکیشن کے مطابق 12 رکنی استقبالیہ کمیٹی میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر، کھیل داس کوہستانی، نہال ہاشمی بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 21 اکتوبر کو نواز شریف کے استقبال میں کارکنان کی شرکت یقینی بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں مستونگ، عید میلاد النبی ؐکے جلوس میں خود کش دھماکا،52 جاں بحق
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا اجلاس نوٹیفکیشن کے اجراء کے 48 گھنٹے کے اندر ہوگا
اور کمیٹی 4 اکتوبر سے قبل استقبال کی تیاری کے حوالے سے مریم نواز شریف کو آگاہ کرے گی۔
