Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تاریخ لینے کا رجحان اب نہیں چلے گا، چیف جسٹس

تاریخ لینے کا رجحان اب نہیں چلے گا، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان نے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ذہن سے نکال دیں، سپریم کورٹ سے تاریخ لینے کا رجحان اب نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں موٹر سائیکل سواروں کیلئے خوشخبری۔پٹرول کا متبادل مل گیا

زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی، جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ذہن سے یہ تصور ہی نکال دیں کہ سپریم کورٹ میں جاکر تاریخ لے لیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سب کے لیے پیغام ہے کہ تاریخ لینے والا رجحان اب نہیں چلے گا ۔ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کافی زیادہ ہے ۔ یہاں تو ایک تاریخ پر نوٹس اور اگلی تاریخ پر دلائل ہوجانے چاہییں۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ دیگر عدالتوں میں یہ ہوتا ہے کہ

کسی دستاویز کو پیش کرنے کے لیے تاریخ مل جاتی ہے ۔ سپریم کورٹ میں کوئی کیس آتا ہے تو اس کے سارے کاغذ پورے ہونے چاہییں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

بعد ازاں عدالت نے مقدمے کے التوا کی درخواست مسترد کردی ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481