اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حافظ آباد، ٹریفک حادثے کی شکار بس میں آتشزدگی سے 18 مسافر جاں بحق

حافظ آباد، ٹریفک حادثے کی شکار بس میں آتشزدگی سے 18 مسافر جاں بحق

حافظ آباد، ٹریفک حادثے کی شکار بس میں آتشزدگی سے 18 مسافر جاں بحق
پنڈی بھٹیاں ایم فور کے قریب ٹریفک حادثے کے بعد بس میں آتشزدگی سے 18 مسافر جاں بحق ہو گئے۔

حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں ایم فور کے قریب مسافر بس کو آگ لگ گئی، حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا، بس کو آگ پک اپ سے ٹکرانے سے لگی جس کے نتیجے میں 18 مسافر جاں بحق جب کہ 11 شدید زخمی ہو گئے، جھلسنے والے مسافروں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں دل گردے ناکارہ تو نہیں ہوگئے؟ پیشاب کےٹیسٹ سے پتہ چلانا ممکن

 

ڈی پی او ڈاکٹر فہد حافظ آباد کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 مسافروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں شفٹ کر دیا گیا ہے، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر راٹھور نے بتایا کہ اسپتال میں لائے گئے زخمیوں کی تعداد 8 ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ عمر تعلق فیصل آباد، عالیہ عمر 25 سال، امداد عمر 18 سال، ساجد عمر 25 سال، صابر عمر 39 سال، نذر عمر 34 سال، عبیرہ عمر 10 سال، مسافیا عمر 14 سال، ذیشان عمر 20 سال جبکہ عثمان کی عمر 15 سال ہے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اغوا برائے تاوان کے ڈرامے نے نوجوان کی جان لے لی

ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو ٹیمیں پانچ منٹ کے اندر پہنچ گئی تھی، بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں جب کہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں کراچی، خیر پور، فیصل آباد، جلالپور بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں کے مسافر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کو جیل میں سہولتیں ملنے لگیں،واش روم کی تعمیر

ڈی ایس پی احسان ظفر حافظ آباد نے بتایا کہ مسافر بس جل کر خاکستر ہو گئی،

حادثہ ڈیزل والی گاڑی کو ٹکرانے سے پیش آیا، حادثہ صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب پیش آیا

جب کہ ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان میں مزدوروں کی گاڑی میں دھماکے سے11 محنت کش جاں بحق

گاڑی میں سوار بچ جانے والے مسافر نے بتایا کہ بس کا ڈرائیور رحیم یار خان میں تبدیل ہوا

جب کہ پنڈی بھٹیاں ایم 3 پر ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کا پٹرول لیک ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481