اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اغوا برائے تاوان کے ڈرامے نے نوجوان کی جان لے لی

2091268 firing 1602320075 391 640x480 1
گوجرانوالہ میں اغوا برائے تاوان کے ڈرامے نے نوجوان کی جان لے لی۔ نام نہاد مغوی کےگھر سے5لاکھ منگوائے گئے-رقم لینے کےلیے آنے والا دوست فائرنگ سے مارا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ۔گوجرانوالا میں گکھڑ منڈی کے رہائشی تین دوستوں احمد یار ، داؤد اور زبدیل نے گھر والوں سے پیسے بٹورنے کیلئے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔

طے شدہ پلان کے مطابق احمد یار پہلے گھر سے دوستوں کے پاس آیا اور پھر اپنے گھر فون کروایا کہ اسے اغوا کر لیا گیا ہے اور رہائی کے بدلے 5 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ بھی کر دیا۔احمد یار کے گھر والے تاوان کی رقملے کر پہنچے تو ساتھ پولیس کو بھی لے آئے، ایک دوست داؤد رقم وصول کرنے آیا تو اندھیرے میں چھپے پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا
داؤد کے موبائل فون پر دوسرے دوست کی فون کالز دیکھ کر پولیس اس تک پہنچی تو سارے ڈرامے کا پول کھل گیا اور دونوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481