سائفرپرجے آئی ٹی میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے 2 گھنٹے تک مختلف نوعیت کے سوال جواب کے ساتھ تفتیش ہوتی رہی جبکہ اس دوران اسدعمر اور شاہ محمود قریشی کے جوابات میں سے بھی سوال پوچھے گئے-
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مراسلے کی گمشدگی اور آڈیولیکس کے بارے میں بھی استفسارہوا۔
پیر کے روز سائفر تحقیقات کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے اور دو گھنٹے سے زائد تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جوابات دیے ۔
اس دوران تحقیقاتی ٹیم نے عمران خان کو سوالنامہ بھی دیا جس میں سائفر گمشدگی اور آڈیو لیکس کے حوالے سے بھی سوال شامل تھے ۔
جے آئی ٹی نے سابق وزیراعظم کے مختلف بیانات کو بھی سوالنامہ میں شامل کیا ۔
یہ بھی پڑھیں رئیل اسٹیٹ سیکٹر پرظالمانہ ٹیکسز کیخلاف تاجرسراپااحتجاج
عمران خان نے اپنےجواب میں کہا کہ سائفر کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے منٹس موجود ہیں ۔
واضح رہے کہ جوائنٹ انکوائری گیشن ٹیم میں پانچ ایف آئی اے اور تین حساس اداروں کے ارکان شامل تھے ۔
تحقیقاتی ٹیم گریڈ 19 کے سنئیر آفیسرکی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں جگن ناتھ آزاد ۔ مصنف’ شاعر اور اقبال شناس
دوسری طرف الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 2 اگست تک مؤخر کردی گئی ہے
جبکہ فوادچوہدری سے تحریری معافی نامہ طلب کرلیاگیا۔

