جگن ناتھ آزاد ۔ مصنف’ شاعر اور اقبال شناس۔
جگن ناتھ آزاد کو ادبی ماحول گھر سے ہی میسر آیا کیونکہ ان کے والد تلوک چند محروم اُردو کے شاعر تھے’ جن کی خط و کتابت علامہ اقبال کے ساتھ رہی. بی اے تک راولپنڈی میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ لاہور تشریف لے آئے۔ یہاں آپ نے فارسی آنرز اور ایم اے فارسی کیا۔
لاہور میں تعلیم کے دوران آپ کو ڈاکٹر سید عبداللہ’ صوفی غلام مصطفی تبسم’ علیم الدین سالک اور سید عابد علی عابد جیسے اساتذہ میسر آئے۔ تقسیم ہند کے بعد آپ دہلی چلے گئے۔ آپ نے کئی کتب تحریر کیں۔
اقبالیاتی ادب میں آپ کی کتب میں اقبال اور اس کا عہد’ اقبال اور مغربی مفکرین’ اقبال اور کشمیر’ اقبال کی کہانی’ مرقع اقبال’ اقبال ایک ادبی سوانح حیات’ اقبال کی زندگی: شخصیت اور شاعری’ Iqbal’s Mind and Art اور Iqbal: His Poetry and Philosophy شامل ہیں۔جگن ناتھ آزاد کا انتقال 24 جولائی 2004ء کو ہوا۔
