top header add
kohsar adart

 پشاور،دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید

پشاور ، دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

 پشاور،دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید
پشاور،دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید

 

پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں دہشت گردوں نے عارضی چیک پوسٹ پر کھڑی پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنایا

یہ بھی پڑھیں سواں پل حادثہ۔گاڑی دریا میں جا گری، سوارڈاکٹر محفوظ

 

جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 4 اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا

جن میں سے دو اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل واجد اور ڈرائیور فرمان شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں

جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More