اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں انٹرنیشنل ینگ فیزیسٹس ٹورنامنٹ کا میلہ سج گیا

b320c068 1036 4b14 8d80 901fea3339e1

کوہسار یونیورسٹی مری کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ینگ فیزکس ٹورنامنٹ کی رنگا رنگا افتتاحی تقریب کاانعقادکیا گیا، جس میں گورنر پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔

پاکستان میں پہلی بار پاکستان ینگ انوویٹو مائنڈ سوسائٹی اور کوہسار یونیورسٹی مری کے باہمی اشتراک سے 36 واں 7 روزہ انٹرنیشنل یوتھ فزکس ٹورنامنٹ شروع ہوگیا جس میں دنیابھرسے17 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 36 ویں فزکس ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقادپنجاب آرٹس کونسل مری میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن تھے۔

7b32e0bb 206f 43ab 8709 170fb8a90ccfebab6a27 fbcc 4ea7 ae37 69a6ad5408f6

تقریب میں مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز سمیت غیر ملکی سفارت کار بھی شریک تھے۔ انٹرنیشنل یوتھ فزکس ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی ٹیمیں اور 200 سے زائد طلباء اور طالبات حصہ لے ہیں۔  سات روز تک جاری رہنے والے ورلڈ فزکس ٹورنامنٹ میں برازیل، بلغاریہ، کینیڈا، چین، کروفیا، جمہوریہ چیک، جارجیا، ہنگری، ایران، میکسیکو، پولینڈ، رومانیہ، تھائی لینڈ، یوکرین اور پاکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلیغ الرحمن نے کہا کہ کوہسار یونیورسٹی کے زیرانتظام ان مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے دنیابھرکے مختلف طلباء و طالبات ملک کے خوبصورت تفریح مقام مری پہنچے ہوئے ہیں جو مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ یہ ذہنوں کی لڑائی ہو گی۔ دیکھنے والوں اور ٹیموں کیلئے سیکھنے کا موقع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فزکس یوتھ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کاپاکستان کو پہلی بار موقع ملا ہے پاکستان کی مثبت تصویر دکھانے کے لیے ایک بڑی کاوش ہے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری نے کہا کہ فزکس اور سٹیم (STEM) ایجوکیشن کی پروموشن کے لیے یہ ٹورنامنٹ ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481