اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حملے میں ملوث دہشتگرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوا

حملے میں ملوث دہشتگرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوا

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نماز جمعہ کے دوران مسجد خدیجتہ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حملے میں ملوث دہشت گرد کا افغانستان آنا جانا ثابت ہوا ہے۔ ان کے مطابق بھارت اور طالبان کے گٹھ جوڑ کے ثبوت بھی سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔ امام بارگاہ خودکش حملہ،بمبار کی شناخت سامنے آگئی

خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن کے دشمن ہیں۔ حملے کے وقت سیکورٹی گارڈز نے حملہ آور کو چیلنج کیا جس کے جواب میں اس نے فائرنگ کی اور پھر آخری قطار میں خودکش دھماکے سے اپنے آپ کو اڑا لیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ انشاء اللہ ریاست پوری قوت کے ساتھ اس ظلم کا جواب دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:۔ دہشت گرد حملے کا سوگ،لبرٹی لاہور میں بسنت میگا شو منسوخ

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت عبرت ناک شکست کے بعد اپنی پراکسیز کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے اور اب براہ راست جنگ لڑنے کی ہمت نہیں رکھتا۔

یہ بھی پڑھیں:۔ اسلام آباد،امام بارگاہ پر خودکش حملہ،31 افراد شہید

واضح رہے کہ اس خودکش دھماکے میں اب تک 31 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے قبل فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دھماکے کے بعد پولیس، فوج اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔ تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481