اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دہشت گرد حملے کا سوگ،لبرٹی لاہور میں بسنت میگا شو منسوخ

دہشت گرد حملے کا سوگ،لبرٹی لاہور میں بسنت میگا شو منسوخ

 

اسلام آباد میں امام بارگاہ سے ملحق مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کے سانحے کے سوگ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت سے متعلق اپنی تمام مصروفیات ملتوی کر دیں۔ وزیراعلیٰ نے جانی نقصان پر شدید صدمے اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 6 فروری 2026 کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر اعلان کیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مہلک دہشت گرد حملے کے بعد وہ 7 فروری بروز ہفتہ شیڈول تمام بسنت سرگرمیاں منسوخ کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین کے احترام میں لبرٹی اسکوائر پر منعقد ہونے والا میگا بسنت شو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ امام بارگاہ خودکش حملہ،بمبار کی شناخت سامنے آگئی

 

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر لاہور کے مرکزی ثقافتی مقام لبرٹی چوک پر بسنت کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں میوزک پروگرام بھی شامل تھا۔ اس تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی شرکت متوقع تھی اور شہریوں کی بڑی تعداد کی آمد کا امکان تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ اسلام آباد،امام بارگاہ پر خودکش حملہ،31 افراد شہید

 

ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں امام بارگاہ سے ملحق مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان کے بعد وزیراعلیٰ نے نہ صرف میگا بسنت شو بلکہ بسنت سے متعلق اپنی تمام دیگر مصروفیات بھی منسوخ کر دی ہیں۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ترلائی میں امام بارگاہ پر خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا، جس میں کم از کم 31 افراد شہید ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے تصدیق کی کہ پنجاب حکومت نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی 25 ایمبولینسیں اسلام آباد روانہ کر دیں جبکہ راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481