اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

داماد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

داماد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

حسن ابدال میں گھریلو تنازع کے نتیجے میں داماد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ملزم نے بعد ازاں خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ حسن ابدال کے علاقے پنڈ مہری میں پیش آیا، جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران ملزم ناصر نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اس کے سسر نثار، ساس نسیم اختر اور دو کمسن بچے، دو سالہ کائنات اور پانچ سالہ فلک موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم ناصر نے خود کو بھی گولی مار لی، جس سے وہ بھی ہلاک ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی اہلیہ واقعے سے قبل ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر مقیم تھی، تاہم فائرنگ کے وقت وہ گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ واقعے کے محرکات کی مزید تفتیش جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481