اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

10 مرلہ پلاٹ بیوی اور بیٹی کے قتل کی وجہ بنا

10 مرلہ پلاٹ بیوی اور بیٹی کے قتل کی وجہ بنا

لاہور: ڈی ایس پی کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے بہیمانہ قتل کی وجہ سامنے آ گئی

لاہور میں ڈی ایس پی کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے لرزہ خیز قتل کیس میں اہم اور چونکا دینے والے انکشافات سامنے آ گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق اس اندوہناک واقعے کی بنیادی وجہ 10 مرلے کا ایک پلاٹ بنا، جو مقتولہ کے نام پر خریدا گیا تھا۔

تحقیقات کے مطابق ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور پہلی بیوی کے نام 10 مرلے کا پلاٹ خریدا تھا۔ بعد ازاں ملزم نے مبینہ طور پر وہ پلاٹ واپس لے کر فروخت کر دیا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم ذاتی استعمال میں لے آیا، جس پر میاں بیوی کے درمیان شدید جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ پلاٹ کی رقم اس نے اپنے بھائی کی شادی کے اخراجات پر خرچ کی۔ جھگڑے کے دوران ملزم نے چھری کے وار کر کے اپنی اہلیہ کو قتل کیا، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل ہو چکا ہے، اور ملزم نے دونوں کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے اہلیہ اور بیٹی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، تاہم تفتیش کے دوران مزید حقائق سامنے آ رہے ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ معاشرے میں گھریلو تشدد اور طاقت کے ناجائز استعمال پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481