اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ریٹائرڈ ایس پی راحت زیدی کی گھر سے گولی لگنے سے موت

ریٹائرڈ ایس پی راحت زیدی کی گھر سے گولی لگنے سے موت

ریٹائرڈ ایس پی راحت زیدی کی گھر سے گولی لگنے سے موت-حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 8 میں ریٹائرڈ ایس پی راحت زیدی کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

 

ابتدائی معلومات کے مطابق سابق پولیس افسر کی موت گولی لگنے سے ہوئی، جبکہ واقعے کے وقت گھر میں کوئی دوسرا شخص موجود نہیں تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت زیدی تقریباً چار ماہ قبل محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور شواہد اکٹھے کیے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ہر پہلو سے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481