اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گلگت بلتستان حکومت کی آئینی مدت کب مکمل ہوگی

گلگت بلتستان حکومت کی آئینی مدت کب مکمل ہوگی

 

گلگت بلتستان حکومت کی آئینی مدت کب مکمل ہوگی

گلگت بلتستان (جی بی) کی موجودہ حکومت کی پانچ سالہ مدت 24 نومبر کو ختم ہو رہی ہے، جس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ اور کابینہ اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان 24 نومبر کی رات 12 بجے عہدہ چھوڑ دیں گے اور ان کی کابینہ بھی خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔ جی بی میں 2020 کے عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی تھی۔ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں 4 جولائی 2023 کو نااہل قرار دیا گیا، وہ 2 سال 7 ماہ سے زائد عرصہ اقتدار میں رہے۔ص

خالد خورشید کی نااہلی کے بعد 13 جولائی 2023 کو تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے حاجی گلبر خان وزیراعلیٰ منتخب ہوئے۔ حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے ساتھ ہی نگران سیٹ اپ کے قیام کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کے لیے متعدد نام سامنے آ رہے ہیں، جن میں راجہ نظیم الامین، بریگیڈیئر (ر) بشارت، شیر بہادر انجم، محمد علی قائد اور وقار منڈوق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر علی راکی، میر مصطفیٰ مدنی، محمد حسن حسرت اور غلام عباس بھی امیدواروں کی فہرست میں موجود ہیں۔

اب تک وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقاتوں میں کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ اگر دونوں رہنما نگران وزیراعلیٰ پر متفق نہ ہوئے تو حتمی فیصلہ وزیر اعظم پاکستان کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481