اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر زہر کھلا کر مار ڈالا

خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر زہر کھلا کر مار ڈالا

 

راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے سٹی پیلس بابا رحیم شاہ میں ایک افسوسناک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا، جہاں مقامی جیولرز اور فنانس بینک کے ملازم نے مل کر شادی شدہ خاتون کو زیورات کے لین دین کے بہانے پھنسایا، بلیک میلنگ اور متعدد بار زیادتی کے بعد زہریلی گولیاں دے کر قتل کر دیا۔

مقتولہ کی پراسرار موت کے بعد موبائل فون سے حاصل شدہ ویڈیوز منظر عام پر آئیں، جن میں خاتون نے جیولرز اور ملزمان پر سود پر رقم دینے اور بلیک میلنگ کا انکشاف کیا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر شیراز آفتاب نے بتایا کہ اہلیہ، والد اور 11 سالہ بیٹی کے ساتھ رہتی تھی۔ طلحہ جیولرز کے مالک عدیل نے کئی سالوں سے خاندانی زیورات بنائے اور اس دوران اہلیہ کے ساتھ غیر قانونی تعلقات قائم کیے، جس کا علم شوہر کو نہیں تھا۔

شیراز آفتاب کے مطابق ملزمان نے اہلیہ کو دھمکیاں دے کر قرضے اور بھتہ حاصل کیا اور متعدد بار زنا بالجبر کے ذریعے بلیک میلنگ کی۔ مقتولہ نے گھر میں موجود پرائز بانڈ اور نقدی بھی ملزمان کے حوالے کی۔ آخر کار، ملزمان نے خاتون کو زہریلی گولیاں دے کر قتل کر دیا۔

اے ایس پی گوجر خان دانیال کاظمی نے تصدیق کی کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، اور تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقتولہ کی نزع کی حالت میں اور شدید کرب میں ریکارڈ شدہ ویڈیو بیانات بھی مقدمے کی اہم شواہد میں شامل ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481