اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

گھوڑا گلی کا نوجوان اسلام اباد میں بے دردی سے قتل

گھوڑا گلی کا نوجوان اسلام اباد میں بے دردی سے قتل

گھوڑا گلی کا نوجوان اسلام اباد میں بے دردی سے قتل

اسلام آباد کے علاقے گلبرگ گرین، تھانہ کرپہ کی حدود میں مری سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد وسیم ولد اسحاق کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وسیم بھارہ کہو میں اپنے بھائیوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا اور جہانزیب خان کی سوزوکی بولان بطور ڈرائیور چلاتا تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ روزانہ میٹرو اسٹیشن سے بھیرہ پل تک سواریاں لے کر جایا کرتا تھا۔ تقریباً ایک ہفتہ قبل وسیم گاڑی سمیت لاپتہ ہو گیا،جس کے بعد اس کے فون نمبربھی مسلسل بند تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ بیروٹ خورد کے نوجوان پر مری میں بہیمانہ تشدد

14 اگست 2025 کو گاڑی کے مالک نے تھانہ بھارہ کہو میں وسیم کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے تفتیش کے دوران مقتول کا موبائل ریکارڈز (CDR) حاصل کیا تو پتہ چلا کہ اس کا رابطہ طیب علی ولد لیاقت حسین سے تھا۔ پولیس نے طیب علی کو گرفتار کیا تو اس نے ہولناک انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں عبداللہ اور ثناء اللہ کے ساتھ مل کر وسیم کو رینٹ پر گاڑی لے جانے کے بہانے بلایا اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ملزمان نے بتایا کہ مقتول کی لاش گلبرگ گرین میں پھینک دی گئی اور اسے تیزاب ڈال کر جلایا گیا۔ بعد ازاں پولیس نے نشاندہی پر صرف مقتول کی ہڈیاں، واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور کپڑے برآمد کئے۔

سفاک ملزمان

سفاک ملزمان

پولیس کے مطابق طیب اور عبداللہ گرفتار ہیں جبکہ ثناء اللہ تاحال مفرور ہے۔ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان میں سے ایک کا تعلق مری کے علاقے دیول اور دوسرے کا بھگواڑی سے بتایا جاتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481