اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افرادکی تعداد323 تک جا پہنچی

بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افرادکی تعداد323 تک جا پہنچی

بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افرادکی تعداد323 تک جا پہنچی

ُپی ڈی ایم اے کی جانب سے ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

صوبہ میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 323 افراد جاں بحق اور 156افراد زخمی ہوے۔ پی ڈی ایم اے

جاں بحق افراد میں 273 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہے۔ پی ڈی ایم اے

بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 336 گھر وں کو نقصان پہنچا۔ جس میں 230 گھروں کو جزوی اور 106 گھر مکمل منہدم ہوئے۔ پی ڈی ایم اے

 

یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر ، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے

17 سے 19اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے

 

یہ بھی پڑھیں:۔ ٹاپ 40 بزنس گروپس کی فہرست میں فوجی فاؤنڈیشن کا پہلا نمبر

 

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ اضلاع کو 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی فراہمی مکمل۔ پی ڈی ایم اے

امدادی سامان میں ٹنٹس، میٹریسس،بسترے، کچن سیٹس،ترپال، چٹائیاں،مچھر دانیاں، جنریٹرز اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیاء شامل۔ پی ڈی ایم اے

 

یہ بھی پڑھیں:۔ نفرت پر مبنی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،عرفان صدیقی

 

صوبائی حکومت کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ امدادی فنڈ کی مد میں 800 ملین روپے جاری۔ پی ڈی ایم اے

صوبہ کے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر کی انتظامیہ کو بھی 500 ملین روپے امدادی فنڈ جاری۔ پی ڈی ایم اے

 

خیبرپختونخوا:تباہ سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا

 

متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481