نفرت پر مبنی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،عرفان صدیقی
سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،اختلاف رائے کرتے ہوئے شائستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ANP اے پی سی،ن لیگ،پی پی کا اعلامیے پر دستخط سے انکار
عوامی نیشنل پارٹی کی کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےبہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے نام سے ہمیں ایک شیلٹر دےدیا ہے،2025میں پاکستان کئی مرحلے طے کر چکا،کئی مقام بلند ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ملک بھر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری،سیلاب کا خدشہ
نفرتیں مت پالیں،محبت ہمیشہ رہتی ہے،محبت کی خوشبو بھی ہمیشہ رہتی ہے،نفرت کی کھیتی میں جڑی بوٹیاں بھی نہیں اگتیں،پنجاب کو گالی دینے سے آپ کو کچھ نہیں ملتا،پنجاب سے بلوچستان کے خلاف ایک آواز بھی نہیں اٹھتی۔
یہ بھی پڑھیں:۔ قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج ہے:مولانا فضل الرحمٰن
جمہوریت کے تسلسل سے ہی معاشرے آگے بڑھتے ہیں،نفرت پر مبنی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،احتجاج اور دھرنوں کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں۔
