مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ
فون پر گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف سے ان کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ روس نے بھارت پر امریکی ٹیرف دھمکی مسترد کردی
سربراہ جے یو آئی نے مرحوم میاں شاہد شفیع کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کزن شاہد شفیع 2 اگست کو انتقال کر گئے۔
