اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بنوں بورڈامتحانات کےنتائج کااعلان،جیل قیدی کی تیسری پوزیشن

بنوں بورڈامتحانات کےنتائج کااعلان،جیل قیدی کی تیسری پوزیشن

بنوں بورڈامتحانات کےنتائج کااعلان،جیل قیدی کی تیسری پوزیشن

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
کنٹرولر امتحانات بنوں بورڈ نے سنیچر کو پوزیشن حاصل کرنے والوں کا اعلان کیا، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات میں سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن رزمک کیڈٹ کالج کے طالب علم، دوسری پوزیشن گورنمنٹ سنیٹیل ماڈل سکول کی طالبہ جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول لکی مروت کی طالبہ نے حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:۔ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

بنوں تعلیمی بورڈ کے آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صدرخیل کی طالبہ ایمن نے 1046 نمبر لے کر پہلی، طالبہ عائشہ نے 1041 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ تیسری پوزیشن دلدراز خان نے حاصل کی جن کے نمبر 1005 ہیں
بنوں تعلیمی بورڈ کے زیرِانتظام دسویں کلاس کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے دلدراز خان جیل میں قید ہیں، انہوں نے آرٹس گروپ میں 1200 میں سے 1005 نمبر لے کر کامیابی حاصل کی،دلدراز خان بنوں سینٹرل جیل کے قیدی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل کیسے گرایا؟ نئے انکشافات

 

جیل حکام کے مطابق دلدراز خان قتل کے مقدمے میں دفعہ 302 کے تحت پابند سلاسل ہیں،قیدی نے پرائیویٹ طالب علم کی حیثیت سے دسویں کلاس کے امتحانات دیے، جیل انتظامیہ کے مطابق دلدراز خان کی عمر 54 برس ہے اور انہوں نے نویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات بھی جیل سے دیے تھے۔

بنوں تعلیمی بورڈ انتظامیہ کی جانب سے دلدراز خان کی قابلیت کو سراہتے ہوئے اُن کی تیسری پوزیشن کو کامیابی قرار دیا گیا۔ دوسری جانب قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی اور شفاف امتحانات کے انعقاد پر جیل انتظامیہ کو بھی سراہا گیا۔ واضح رہے کہ بنوں تعلیمی بورڈ کے نتائج کی تقریب میں صوبائی وزیر پختون یار اور دیگر مہمان شریک ہوئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481