5 اگست سےمون سون کا نیا سپیل شروع ہو گا، الرٹ جاری
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کیا جس میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ 15دن کیلئے بلوچستان میں دفعہ144نافذ
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اور اوکاڑہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔اسلام آباد ایکسپریس حادثے کا شکار،25سے زائد مسافر زخمی
پی ڈی ایم اے نے ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفرگڑھ اور راجن پور میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے سول ڈیفنس، ریسکیو و متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظرمتعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
