کراچی،مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق چائنہ پورٹ کے قریب سے مردہ ملنے والے جوڑے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دونوں کو سر کے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کہاں مقیم تھے یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے، لڑکی کے گھر والوں سے رابطے میں ہیں، وہ کراچی آئیں گے، دہرے قتل کی تفتیش کر رہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:۔عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ دہرے قتل کا مقدمہ بوٹ بیسن پولیس نے سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔
دوسری جانب مقتول جوڑے کا نکاح نامہ منظرِ عام پر آ گیا، مرنے والے میاں بیوی تھے، جن کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:۔لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی کے شواہد منظرعام پر آگئے
دستاویز کے مطابق مقتول ساجد مسیح نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا تھا، دونوں نے 22 جولائی کو ہی کورٹ میرج کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو چائنہ پورٹ کے قریب ہی فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا، شبہ ہے کہ قاتلوں کی تعداد بھی کم از کم 2 تھی۔
