اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پہلگام حملہ میں بھارت ملوث ہے،پی چدمبرم

پہلگام حملہ میں بھارت ملوث ہے،پی چدمبرم

پہلگام حملہ میں بھارت ملوث ہے،پی چدمبرم

کانگریسی رہنما پی کے چدمبرم نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر بھارتی حکومت یہ کیوں سمجھتی ہے کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں، کیا حکومت نے ان کے پاکستانی ہونے کی شناخت کی؟ حملہ کرنے والے دراصل بھارتی ہیں اور انہوں نے بھارت میں ہی دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔

پی چدمبرم نے کہا کہ حکومت بغیر کسی ثبوت کے یہ کیوں کہہ رہی ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے، اگر پاکستان ملوث ہے تو ثبوت کیوں نہیں پیش کیے گئے؟ پہلگام حملے میں ملوث افراد کی نہ تو شناخت سامنے لائی گئی اور نہ کوئی واضح گرفتاری سامنے آئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔5 اگست کو پُرامن احتجاج ہو گا،عمر ایوب

 

انہوں نے بھارتی حکومت سے سوال کیا کہ  ہم یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ جنگ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں، اگر ان کا جنگ بندی میں کردار ہے تو ہم اس کا اعتراف کیوں نہیں کرتے؟

 

یہ بھی پڑھیں:۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

 

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ بتا سکے کہ اتنے ہفتوں میں پہلگام واقعہ کی کیا تحقیقات کی ہیں، کیا دہشت گردوں کی شناخت ہو پائی ہے؟ کیا یہ جان پائے ہیں کہ دہشت گرد کہاں سے آئے تھے؟ ہم یہ کیوں فرض کرتے ہیں کہ دہشت گرد پاکستان سے آئے ہیں؟ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ پہلگام واقعام میں ملوث دہشت گرد پاکستان سے آئے تھے۔

 

انہوں نے یہ کہا کہ مودی حکومت جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کو بھی چھپا رہی ہے، جنگوں میں نقصانات دونوں طر ف ہوتے ہیں، بھارت کو بھی نقصانات اٹھانا پڑے ہوں گے۔

 

چدم برم کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کے ہمسایہ سمیت کسی بھی ملک نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان نے جارحیت کی، شنگھائی کارپوریشن، برکس اور سارک نے بھی پاکستان کا نام نہیں لیا۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481