5 اگست کو پُرامن احتجاج ہو گا،عمر ایوب
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں برا سلوک کیا جارہا ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی شوگر ملز ہیں ان کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں، چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری
انہوں نے کہا کہ پیٹرول، گیس اور دیگر اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں، ساڑھے 4 سو ارب روپے کا پیٹرول ایران سے اسمگل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ میٹرک کے امتحان میں گرلز ہائی سکول اندر سیری کے ناقص نتائج
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1500 روپے کا بل 15 ہزار روپے تک پہنچ گیا، اسمبلی میں حکومت پر میری تنقید کو حذف کیا جا رہا ہے۔
