اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تیندوے کا دوسرا حملہ،دسویں جماعت کا طالب علم لہولہان

تیندوے کا دوسرا حملہ،دسویں جماعت کا طالب علم لہولہان

تیندوے کا دوسرا حملہ،دسویں جماعت کا طالب علم لہولہان

آزاد کشمیر کے ضلع مظفرآباد کی وادی جہلم میں جنگلی تیندوے کے حملوں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں تیندوے کا یہ دوسرا حملہ ہے، جس میں دسویں جماعت کا طالبعلم مدثر علی شدید زخمی ہو گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔آزاد کشمیر میں تیندوا 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا

 

واقعہ جہلم والے کے علاقے ڈبراں گاؤں میں پیش آیا، جہاں تیندوے نے دسویں جماعت کے طالب علم مدثر علی پر حملہ کیا۔ اہلِ علاقہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تیندوے کو بھگا کر طالبعلم کی جان بچائی۔ زخمی طالبعلم کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔بابو سرٹاپ میں نجی ٹی وی کی اینکر شوہر او بچوں سمیت لاپتا

واضح رہے کہ ایک روز قبل اسی گاؤں میں تیندوا 9 سالہ بچی جویریہ اعوان کو اٹھا کر لے گیا تھا، جو بعد میں جانبر نہ ہو سکی۔ جویریہ کی تدفین آج صبح کی گئی، جس کے بعد گاؤں کی فضا مکمل طور پر سوگوار رہی اور نماز جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبار دکھائی دی۔

 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ تیندوے کے بڑھتے حملوں کے آگے بے بس دکھائی دے رہے ہیں، جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تیندوے کو قابو میں لایا جائے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481