اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سائیکل پر کپڑے فروخت کرنیوالے کی بیٹی نے میدان مار لیا

سائیکل پر کپڑے فروخت کرنیوالے کی بیٹی نے میدان مار لیا

سائیکل پر کپڑے فروخت کرنیوالے کی بیٹی نے میدان مار لیا

گورنمنٹ ہائی اسکول مدینہ ٹاؤن، بورےوالا کی ہونہار طالبہ مقدس نے میٹرک امتحانات میں 1200 میں سے 1149 نمبر حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا، بلکہ بورےوالا کو ”سٹی آف ایجوکیشن“ ہونے کا اعزاز بھی برقرار رکھا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ اب پارٹی راز افشا نہیں ہوں گے،بیرسٹر گوہر

 

مقدس کا تعلق ایک محنت کش گھرانے سے ہے، ان کے والد گلی محلوں میں سائیکل پر کپڑا بیچ کر گزر بسر کرتے ہیں۔ محدود وسائل اور معاشی مشکلات کے باوجود مقدس نے نہ کوئی ٹیوشن پڑھی اور نہ ہی کسی اکیڈمی کا سہارا لیا، بلکہ اپنی محنت، لگن اور عزم سے گھر پر ہی تیاری کی اور شاندار کامیابی حاصل کی۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔وزیراعظم نے نئی سولر پالیسی پر عملدرآمد روک دیا

 

اس تاریخی کامیابی کا کریڈٹ وہ اپنے والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور اسکول کی پرنسپل مس عابدہ اسلام کو دیتی ہیں، جنہوں نے ہر قدم پر طالبہ کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی۔

یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر عزم صمیم ہو، تو حالات کتنے ہی کٹھن کیوں نہ ہوں، کامیابی قدم چومتی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481