کینجھر جھیل جانے والی بس کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق
کراچی سے کینجھر جھیل پکنک کے لیے جانے والی بس ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں:۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 12 شدید زخمی ہوئے، متاثرہ افراد کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے بتایا گیا ہے، جو تفریح کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ ایران،مسافر بس کو خوفناک حادثہ،21 افراد جاں بحق اور 35 زخمی
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس اورامدادی اداروں نے حادثے کی جگہ کو کلیئر کرکے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ تیز رفتاری کو حادثے کی ابتدائی وجہ قرار دیا جا رہا ہے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
