ہنگو میں بڑی کارروائی،9 دہشت گرد جہنم واصل-یہ آپریشن ”زرگیری“، ”شناوڑی“ اور گردونواح کے علاقوں میں کیا گیا۔
کوہاٹ کے ریجنل پولیس آفسر عباس مجید مروت کا کہنا ہے کہ ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب ٹارگیٹڈ آپریشن میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ یہ آپریشن ”زرگیری“، ”شناوڑی“ اور گردونواح کے علاقوں میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔آواران آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک،میجر شہید
کارروائی ڈی پی او خالد خان کی براہ راست نگرانی میں کی گئی۔ آپریشن کے دوران ڈٰی پی او ہنگو، ونگ کمانڈر ٹل اسکاوٹس اور ایس ایچ او دوآبہ نبی خان زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کی حالت تسلی بخش ہے۔ ڈی پی او خالد خان کو چار گولیاں لگیں، جنہیں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری
آئی جی ذوالفقار حمید نے بھی تصدیق کی کہ ڈی پی او کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور ان سے رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او سے بات کی ہے، ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دہشتگردوں کے خلاف اپنے مشن پر قائم ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے زرخیز معلومات اور مقامی تعاون کے تحت یہ کارروائی کی، جس میں کئی اہم خارجی عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔
