پٹرول5 روپے 36 پیسے ،ڈیزل 11 روپے 37 پیسے مہنگا
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا،
وزارتِ خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔سلمان اکرم راجہ عالیہ حمزہ پر برس پڑے
پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ساحر شمشاد کی پیپلز لبریشن آرمی کی 98 ویں سالگرہ میں شرکت
5 روپے 36 پیسے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 11 روپے 37 پیسے کے اضافے کے بعد 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
