Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سلمان اکرم راجہ عالیہ حمزہ پر برس پڑے

سلمان اکرم راجہ عالیہ حمزہ پر برس پڑے

سلمان اکرم راجہ عالیہ حمزہ پر برس پڑے

سلیمان اکرم راجہ نے کہا کہ عالیہ حمزہ نے اچھے ایونٹ کو بیوقوفانہ ٹویٹ سے متنازع بنایا، یہ عمل کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، تمام گفتگو بیوقوفانہ کی گئی اگر اس کے بعد کوئی بات ہوئی تو تادیبی کارروائی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری ہے، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ پر برس پڑے۔

سلمان اکرم راجہ نے عالیہ حمزہ کا ٹویٹ بیوقوفانہ قرار دے دیا جبکہ انہوں نے چیف آرگنائزر پنجاب کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عالیہ حمزہ کو لاہور ایونٹ پر ٹویٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ اب نانی یا دادی بھی کرائے پر مل جائے گی!!

 

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل صحافیوں کے سوالات پر غصے میں آگئے اور کہا کہ ایک بیوقوفی اور سازش کی بنیاد پر مسئلہ بنایا گیا، لاہور میں جو نہیں آیا وہ اپنی مرضی سے نہیں آیا، مدعو کرنے کا مسئلہ ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس میں آنے کی کسی کو ضرورت نہیں تھی، میں اس لیے گیا کہ وزیراعلیٰ آیا ہے اچھا نہیں لگتا وہ اکیلے پریس کانفرنس کرتا، اگر کوئی آنا چاہتا تھا تو آسکتا تھا نہ دعوت کی ضرورت تھی اور نہ ہم نے کسی کو روکنا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں:۔ ساحر شمشاد کی پیپلز لبریشن آرمی کی 98 ویں سالگرہ میں شرکت

 

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ بانی نے جو تاریخ دی ہے وہی رہے گی کوئی 90 دن معنی نہیں رکھتے، میں جو بات کر رہا ہوں ٹھیک کر رہا ہوں، کسی میں میری بات رد کرنے کی ہمت ہے تو میں اسے دیکھ لوں گا، تمام گفتگو بیوقوفانہ کی گئی، اگر اس کے بعد کوئی بات ہوئی تو تادیبی کارروائی کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لاہور کے ایونٹ کو سازش کے تحت متنازع بنایا گیا، کیا وجہ تھی پریس کانفرنس کے بعد ٹوئٹ کرنے کی، میں اس ٹوئٹ کو مسترد کرتا ہوں، خبر دار ایسی کوئی ٹویٹ دوبارہ کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس نے غلطی کی ہے وہ معافی مانگے، رابط کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، عالیہ حمزہ کا کام پنجاب کو موبلائز کرنا ہے وہ اپنا کام کرے، عالیہ حمزہ کا کام ٹوئٹ کرنا نہیں ہے، ہم بانی کے احکامات کے تحت تحریک چلائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481